اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ19 سے بچاؤ اے ایم یو انتظامیہ کی طلبہ سے اپیل - تھرمل اسکریننگ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات اور عملہ سے کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے سمیت دیگر رہنمایانہ اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے کاربند رہنے کی اپیل
کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے کاربند رہنے کی اپیل

By

Published : Jul 6, 2020, 5:37 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کی تازہ ایڈوائزری کے مطابق تاحکم ثانی اپنے گھروں سے کام کرتے رہیں گے۔ شعبہ میں کام کرنے کی تاریخ کا اعلان حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی رہنما ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی و غیر تدریسی عملے، ریسرچ اسکالرس اور طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے اور صفائی وغیرہ پر سختی سے کاربند رہیں۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق یونیورسٹی کے دفتر صد فیصد حاضری کے ساتھ صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلیں گے جس میں لنچ کا وقفہ نہیں ہوگا۔ تاہم ایڈمنسٹریٹو بلاک کے دفاتر ایک گھنٹے کے وقفے کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سرکیولر کے مطابق ہر سیکشن میں ملازمین دو شفٹس میں کام کریں گے ایک شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی اس طرح ایک وقت میں 50 فیصد ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اس کے علاوہ جمعہ کی پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک اور دوسری شفٹ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی۔

جوائنٹ رجسٹرار، ڈپٹی رجسٹرار، اسسٹنٹ رجسٹرار اور سیکشن آفسر رینک کے اہلکار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دفتر میں حاضر رہیں گے اور ان کے لیے لنچ کا وقت دوپہر 1:30 بجے سے 2:30 بجے تک ہوگا۔

وہیں دوسری جانب کووڈ19 سے بجاؤ کے لیے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں سبھی داخلی دروازے پر آنے جانے والوں کے لیے تھرمل اسکریننگ کا بندوبست کیا گیا ہے اور سینیٹائزر مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details