اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت و کنبہ بہبود نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے اس کی نقل سبھی ہالوں کے طلباء میں تقسیم کی جائے، ساتھ ہی سبھی اسکولوں اور یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر لگائے جائیں تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا ہو۔
پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو ہم ایک جگہ پر جمع ہونے سے بچیں، ہالوں کے سالانہ ثقافتی پروگراموں کو ملتوی کیا جائے اور کینیڈی ہال میں کسی پروگرام کی منظوری نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ قومی و بین الاقوامی سمینار، کانفرنس اور مذاکرے اگر ممکن ہو تو ملتوی کر دیے جائیں۔ غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے۔