کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو پوری طرح سے متاثر کر دیا ہے، دوسری لہر اس قدر شدید ہے کہ نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل تین لاکھ سے زائد کیسز کا اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن سلینڈر اور بیڈ کی کم پڑ رہے ہیں۔
علیگڑھ میں کورونا کے 320 نئے کیسز، 11 اموات - کورونا وائرس کی دوسری لہر
ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 320 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 11 اموات بھی ہوئی ہے، جبکہ 194 مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر میں علیگڑھ میں اب تک سب سے زیادہ ایک دن میں 352 کورونا مثبت رپورٹ سامنے آئی ہیں اور روزآنہ تقریبا 15 سے 20 اموات بھی ہو رہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ضلع میں 320 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 11 اموات درج کیے گئے ہیں۔
علیگڑھ میں روزانہ ہونے والی اموات میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ سابق طلبہ اور اساتذہ بھی شامل ہے۔ بڑھتے کورونا کے کیسز کے پیش نظر علیگڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا اچھے سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔