علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تقریبا آٹھ ہزار تدریسی و غیر تدریسی عملہ تعینات ہیں، ہر سال کی طرح رواں برس بھی اے ایم یو انتظامیہ نے یونیورسٹی کے دفاتر کے اوقات میں تبدیلی لائی ہے، جس کی منظوری وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دی۔
اے ایم یو جنرل سیکشن کے جوائنٹ رجسٹرار ایس ایم رضوان الرحمن کی جانب سے مشتہر کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق اے ایم یو اور اس کے مراکز میں مختلف اکیڈمک دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلیں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز دفتر کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک رہے گا۔ دفتری اوقات کے درمیان میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔