اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے شمشاد مارکیٹ کی ریہائشی لڑکی نے اپنے رشتے کے بہنوئی پر دس لاکھ روپے کی مانگ اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی شکایت ایس ایس پی دفتر میں کی ہے۔
شازیہ خان نے اپنے پھوپھی ذات بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دس لاکھ روپے مانگے ہیں، نہیں دینے پر والد سمیت ان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔
شازیہ خان نے بتایا کہ 'میرے پھوپھی ذات بہنوئی نے مجھے واٹس ایپ پر میسج بھیجے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، کبھی وہ کہتا ہے مجھے 10 لاکھ روپے چاہیے، کبھی کہتا ہے چار لاکھ روپے چاہیے۔ وہ کہتا ہے کہ میں تیری شادی نہیں ہونے دوں گا، تیرے والد کو بھی جان سے مار دوں گا اور تجھے بھی ماروں گا۔ شادی کے وقت میں پیسوں کو لے کر احتجاج کرون گا'۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ کہتا ہے کہ تیرے پوسٹر گلی محلوں میں لگواؤں گا اور تیرے باپ کو بھی مار دوں گا، تو مجھے جانتی نہیں ہے'۔ خاتون کا الزام ہے کہ 'ملزم نے فیس بک پر بھی لکھنا شروع کر دیا کہ اس نے میرے دس لاکھ روپے نہیں دیے ہیں'