کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر نے انسانی زندگی کو مکمل طور سے متأثر کیا تھا، جس کے بعد اب کووڈ کی نئی قسم اومیکون کے نام سے عوام خوفزدہ ہے کہ کہیں کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح حالات پیدا نا ہوجائیں اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی نوبت نا آجائے۔
نئے کووڈ ویریئنٹ اومیکرون Omicron کے متعلق اے ایم یو میں بیداری پروگرام Awareness Program On Omicron In AMU میں اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ صدر تحفظی و سماجی طب پروفیسر روبی انجم نے کووڈ کے تعلق سے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔ اس لیے عوام کو سماجی دوری کے ساتھ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھوتے رہنا چاہیے اس کے علاوہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بازاروں میں جانے سے بھی گریز کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں بھیجنا محفوظ نہیں ہے، اومیکرون کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔