اردو

urdu

Badr Jahan Memorial and Sir Syed Scholarship: اے ایم یو طلبہ سے وظائف کے لیے درخواستیں طلب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے آرٹس، سائنس، کامرس اور انجینئرنگ کے انڈر گریجویٹ طلبہ سے سر سید ایجوکیشن سوسائٹی اور بدر جہاں میموریل اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جس کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔scholarships for AMU students

By

Published : Mar 5, 2022, 10:13 PM IST

Published : Mar 5, 2022, 10:13 PM IST

اے ایم یو طالبات سے وظائف کے لئے درخواستیں طلب۔
اے ایم یو طالبات سے وظائف کے لئے درخواستیں طلب۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم آرٹس، سائنس، کامرس اور انجینئرنگ کی انڈر گریجویٹ کورسوں کی طالبات وظائف کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن کے ہائی اسکول اور سینئر سیکنڈری میں کم از کم ساٹھ فیصد نمبر ہو اور کنبہ کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔

اے ایم یو طالبات سے وظائف کے لئے درخواستیں طلب۔

یہ وظائف ایک سال کے لیے دیے جائیں گے جس کی ہر سال تعلیمی کارکردگی (کم سے کم ساٹھ فیصد نمبر) کی بنیاد پر تجدید ہو سکتی ہے۔ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

اے ایم یو طالبات سے وظائف کے لئے درخواستیں طلب

اسکالرشپ پروگرام سے متعلق ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر نے بتایا کہ یہ وظائف صرف طالبات کے لئے ہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم انڈرگریجویٹ طالبات کے لئے ایک سنہری موقع ہے خاص کر ان طالبات کے لئے جو پیسوں کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے یا ان کے والدین تعلیم حاصل نہیں کرا پاتے وہ سبھی طالبات اس خصوصی اسکالرشپ پروگرام کے تحت اپنی تعلیم کو مکمل کر سکتی ہیں۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے طالبات کو اپنے ذاتی خط، والدین اور رابطہ کی معلومات پر مشتمل بایوڈاٹا، دسویں اور بارہویں جماعت کی مارکشیٹ، انکم سرٹیفکٹ حلف نامے کے ساتھ 30 مارچ تک ڈاکٹر سید مسرت علی کو ای میل alisy19@hotmail.com پر اپنی درخواست ارسال کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر میں آکر رابطہ قائم کر سکتے ہیں مزید تفصیلات کے لیے بھی وہ دفتر سے معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details