اردو

urdu

ETV Bharat / city

میڈیکل کالج میں غیر کووڈ19مریضوں کا بھی علاج - Aligarh

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں کووِڈ19 کی مستعدی کے ساتھ جانچ اور کووِڈ19 کے مریضوں کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ دیگر مریضوں کو بھی ضروری طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہے۔

AMU JNMC college
اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں دیگر مریضوں کا بھی علاج

By

Published : May 2, 2020, 11:42 PM IST

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ٹراما اور ایمرجینسی شعبہ میں غیر کووِڈ19 مریضوں کو ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے علاوہ بخار کی کلینک اور زچگی و امراض خواتین کے شعبے بھی پوری طرح سے فعال ہیں۔

جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی نے بتایا کہ جواہرلال نہرو میڈیکل کالج میں اب تک 5246 کووِڈ19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور 30 اپریل تک ٹراما اور ایمرجنسی شعبہ میں 66 میں سے 16 مریضوں کو بھرتی کیا گیا جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان میں سے 14 مریضوں کے نمونے کووڈ19 جانچ کی خاطر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’زچگی و امراض خواتین شعبہ میں 21 مریض ہیں جن میں سے 10 مریضوں کا کووِڈ19 سے متعلق رہنما ہدایات کے مطابق آپریشن کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 33 مریضوں کو بخار اور اس سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لئے بھرتی کیا گیا ہے جن میں سے بعض مریضوں کے نمونے کووِڈ19 کی جانچ کے مقصد سے لیے گئے ہیں۔ مذکورہ طبی خدمات بلارکاوٹ جاری ہے۔‘‘

دوسری جانب میڈیکل کالج کے کووڈ19 آئسولیشن وارڈ میں کووڈ کے 7 مثبت مریضوں کے ساتھ ہی مجموعی طور سے 13 مریض بھرتی ہیں اور ان کی معقول طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

پروفیسر شاہد صدیقی نے مزید بتایا کہ میڈیکل کالج میں سبھی ورک اسٹیشنوں میں پرسنل پروٹیکٹیو اکوپمینٹ (پی پی ای) فراہم کیے گئے ہیں اور ہر دن 250 پی پی ای کِٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details