علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (ٹی پی او) سعد حمید کو ڈائنرجک بزنس سولیوشنز نامی ادارے نے سب سے زیادہ جدت پسند ٹی پی او کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اے ایم یو کے ٹی پی او اعزاز سے سرفراز ڈی پی او سعد حمید کو یہ ایوارڈ ملازمت کے لئے بھرتی کے اوریجنل اور دلکش طریقے کار کو اختیار کرنے، کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ، بھرتی کی بہتر منصوبہ بندی اور طلبہ کے اندر ترسیل و ابلاغ، تجزیہ اور مکالمے کے ہنر کو فروغ دینے کے لیے دیا گیا ہے۔سعد حمید کو یہ ایوارڈ حال ہی میں منعقدہ سیمینار اور تقسیم پروگرام میں دیا گیا۔
ادارہ کے ذریعہ تعلیم سے وابستہ پیشہ وروں کو ملک میں ایجوکیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے ایوارڈوں سے نوازا جاتا ہے۔ٹی پی او سعد حمید نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈن اے آئی ایم ایوارڈ ہے، جو ڈائنرجک بزنس سولیوشن اور گولڈن اے آئی ایم دونوں مل کر دیتے ہیں۔
واضح ہو کہ ملک میں تعلیم کے میدان میں ایکسیلینس اور قیادت پر کام کرنے والے لوگوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ سعد حمید نے مزید بتایا مجھکو یہ ایوارڈ زیادہ جدت پسند ٹی پی او پر ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کی اپنی ایک ریسرچ ٹیم ہے جو ملک کے ٹی پی او کی پروفائل کو ریسرچ کرتی ہے اور اس کے بعد ان کے پروفائل کی مختصر فہرست بنانے کے بعد یہ ٹیم ایوارڈ کے لئے نام تجویز کرتی ہے۔