اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو طلبہ نے کیا باب صدی بند

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے یونیورسٹی باب صدی کو بند کر دیا۔ یونیورسٹی طلبہ کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے داخلے میں گڑبڑی کی ہے۔

AMU students closed the centenary gate
اے ایم یو طلبہ نے کیا باب صدی بند

By

Published : Jan 30, 2021, 2:51 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر بنائے گئے باب صدی کو یونیورسٹی کے طلبہ نے آج پہلی مرتبہ بند کر دیا۔ طلبہ کا انتظامیہ پر الزام ہے کہ آن لائن کی آڑ میں یونیورسٹی کے داخلوں میں گڑبڑی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے طلبہ نے یونیورسٹی کے باب صدی کو بند کر دیا اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ اس کو واضح نہیں کر دیتی وہ لوگ یہاں سے نہیں ہٹے گے۔

ویڈیو

اے ایم یو کے طالب علم محمد سعد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے داخلوں میں مختلف کیٹگریز ہوتی ہیں جیسے سی اے، او بی سی جس کے مطابق ہر سال داخلے ہوتے ہیں لیکن اس بار انتظامیہ آن لائن کی آڑ میں داخلوں میں گڑبڑی کر رہی ہے اور کیٹیگری کے مطابق داخلے نہیں کر رہی۔ انتظامیہ اس بار کیٹیگری کو نہ دیکھ کر یونیورسٹی ملازم کے بچوں کو داخلہ دے رہی ہے۔

داخلوں میں گڑبڑی

یونیورسٹی طالب علم محمد ادنان نے بتایا کہ اس بار انتظامیہ نے بنا کسی نوٹیفیکیشن کے داخلہ کیٹیگری کو نظر انداز کرکے داخلہ کر رہی ہے جبکہ ہر سال ایڈمیشن گائیڈ کے مطابق کیٹگریز ہوتی تھی اور کیٹیگریز کے مطابق داخلے ہوا کرتے تھے اور کیٹیگری کے مطابق ہی رینکنگ ہوتی تھی، جس کے بعد ان کے داخل ہوتے تھے لیکن اس بار گڑبڈی ہو رہی ہے۔

اے ایم یو طلبہ نے کیا باب صدی بند

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ آن لائن کی آڑ میں اپنی مرضی سے داخلے کر رہا ہے جس کے خلاف ہم گزشتہ تین روز سے کنٹرول دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں اور وائس چانسلر کو بھی خط لکھا۔ ہم نے آج باب صدی کو بند کر دیا ہے، جب تک انتظامیہ آکر داخلے کا پروسیجر واضح نہیں کرتی ہم لوگ یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔

وہیں انتظامیہ کی جانب سے فی الحال اس مسئلے پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ باب صدی پر طلبہ کے ساتھ پروکٹر آفس کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details