کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کی وجہ سے غریب، مزدور اور روزینہ مزدور کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے لیے اے ایم یو یونیورسٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے سرسید ہال نارتھ کی ڈائننگ ہال میں روزآنہ راشن کے پیکٹ بنا کر علیگڑھ کے مختلف علاقوں میں غریب اور ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔
لاک ڈاؤن: اے ایم یو طلبا نے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن اور طلبا رہنما محمد عارف نے بتایا جو غریب طبقہ اپنے راشن کو پوری طریقے سے نہیں لے پا رہے ہیں تو ہم لوگوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے دو روز قبل 100 سے زیادہ اور گزشتہ روز 400 سے زیادہ لوگوں تک راشن پہنچایا ہے۔
محمد عارف نے مزید بتایا کہ ’ مفت راشن تقسیم کرنے کا پیسہ ہم نے خود ہی آپس میں طلباء سے جمع کیا تھا اسی سے سامان خریدا جا رہا ہے۔
کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن محمد نعیم نے بتایا کہ راشن کے پیکٹ میں ضروری اشیاء کو ہی پیک کیا جارہا ہے تاکہ لوگ بآسانی سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔
کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن عاطف نے بتایا کہ ’ بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو روز کماتے اور کھاتے ہیں۔ تو ہم لوگوں نے ہماری کمیٹی کی طرف سے عہد کیا کہ جتنے بھی بھوکے لوگ ہیں ان سب کو کھانا مہیا کرائینگے اور روزآنہ 250 سے 300 راشن دے رہے ہیں۔