ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے پرانی جنگی پر آصف نامی اے ایم یو کے طالب علم پر نامعلوم افراد فائرنگ کر فرار ہو گئے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے باب صدی کے سامنے پرانی چنگی پر اس وقت افراتفری کا ماحول ہوگیا جب نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کی، حالانکہ فائرنگ میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
علی گڈھ مسلم یونیورسٹی ڈپلومہ انجینئرنگ کے طالب علم آصف کے مطابق نا معلوم افراد نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی اور تمنچے کی بٹ سے ہملہ بھی کیا
آصف کے بھائی فاروق نے موقع پر بتایا میرے بھائی کے اوپر کچھ لوگوں نے فائرنگ کی ہے اور تمنچے کی بٹ سے اس کو ذخمی بھی کیا ہے، حملہ کرنے والوں میں کچھ لوگ اے ایم یو آر ایم ہال کے طلبہ ہیں اور کچھ لوگ ضلع بلندشہر کے ہیں۔
فاروق نے مزید بتایا میرے بھائی کے اوپر کچھ ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا، ہم نے اے ایم یو پراکٹر دفتر میں شکایت بھی کی تھی اور اب پولیس کو تحریر دے دی گئی ہے۔
حملہ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ تمنچے کی بٹ سے زخمی ہونے والے طالب علم آصف کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ AMU student injured in firing
مزید پڑھیں:
فی الحال پولیس یا یونیورسٹی پروٹوریئل ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ فائرنگ میں کسی بھی شخص کے گولی لگنے کی اطلاع نہیں ہے۔
اے ایم یو پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا آصف ڈپلومہ انجینئرنگ کا طالب علم بتایا جا رہا ہے، جو جو ایف ایم ٹاور کے قریب کہیں رہتا ہے۔