علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ نے صدر رام ناتھ کووند سے یونیورسٹی وزیٹر کی حیثیت سے یونیورسٹی کے رقم میں غیرمعمولی تخفیف کی وجہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس رقم میں اس مہینے میں مزید تخفیف ہوئی ہے۔
سنیچر کے روز صدر کو لکھے گئے ایک خط میں اے ایم یو اساتذہ ایسوسی ایشن نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی کہ یونیورسٹی کے ہزاروں پنشنرز نے اس ماہ اپنی پنشن کا نصف رقم ہی حاصل کیا ہے جو کہ شدید مالی بحران اور مشکلات کا باعث بنا ہے۔
اے ایم یو ٹیچر ایسوسی ایشن کے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام نے بتایا کہ اے ایم یو کو رواں ماہ مقررہ رقم کے مقابلہ میں 17 کروڑ روپے کم ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنشنرز کے علاوہ متاثرہ افراد میں محققین اور دیگر تمام عملے شامل ہیں جو تنخواہ اور چھٹی کے نقد رقم کے بقایاجات سمیت دیگر بھتہ وصول نہیں کر رہے ہیں۔