کورونا وبا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو پوری طرح متاثر کر دیا ہے۔ اس وبا کے دوران جہاں پورا ملک آکسیجن سلنڈرس اور ہسپتال میں بیڈ کی کمی سے پریشان ہے۔ وہیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آکسیجن پیداوار پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کے مطابق اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے 1.41 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔