اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کے پروفیسر شکیل صمدانی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو سوشل ولیگل فائونڈیشن وارانسی کی جانب سے لائف ٹائم گولڈن اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اے ایم یو کے پروفیسر شکیل صمدانی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز
اے ایم یو کے پروفیسر شکیل صمدانی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Jun 24, 2020, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو سوشل ولیگل فاؤنڈیشن وارانسی نے لائف ٹائم گولڈن اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو یہ اعزاز فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیس کے طریقہ کار اور پولیس ایکٹ کے چیلنجز و امکانات موضوع پر منعقدہ ویبینار میں قانون کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

پروفیسر صمدانی نے اس ویبینار کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں پولیس کا نظام کافی حد تک حکومت پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پولیس کے سلسلے میں جو سفارشات کی ہیں انہیں کئی ریاستوں نے قانون کا حصہ بنایا ہے مگر جب ان پر عمل درآمد کی بات آتی ہے تو بہت سی حکومتیں ایمان داری کے ساتھ اس پر عمل نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نظام میں اور پولیس کے سروس رولز میں کافی اصلاح کی ضرورت ہے۔

پروفیسر صمدانی نے مزید کہا کہ پولیس کو بھی اسی طرح سے آزاد کیا جائے جس طرح سے الیکشن کمیشن کو آزاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے لائف ٹائم گولڈن اچیومنٹ ایوارڈ دیے جانے پر سوشل ولیگل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details