اس میں درجہ چھہ اور نو کے داخلہ امتحان ملتوی کرنے کی اطلاح دی گئی ہیں۔
کووڈ 19 کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درجہ چھہ اور نو کے داخلہ امتحان ملتوی کئے گئے ہیں جو طے شدہ تاریخ 23 اور 27 اکتوبر کو ہونے تھے۔
اے ایم یو درجہ چھہ اور نو کے داخلہ امتحان ملتوی واضح رہے 10 ستمبر کو شائع نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امتحان 23 اور 27 تاریخ کو ہونے تھے ۔
تاہم کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر داخلہ امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ درجہ چھہ اور نو میں چھوٹے بچے شامل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:معذوری پرفتح حاصل کرنے والے گلفام کا کارنامہ
اس کی وجہ سے داخلہ امتحانات کو ملتوی کیا گیا۔اے ایم یو کنٹرولر ایگزامینیشن دفتر سے شائع نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلی تاریخ داخلہ امتحانات کی الگ سے شائع کی جائے گی۔