اے ایم یو ویمنس کالج میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت قومی ویبینار کا انعقاد - ئی نسل ان کے کارناموں سے واقف ہو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں حکومت ہند کے پروگرام 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا "آزادی کے 75 سال کی تکثیری ثقافت۔
معروف ہندی کہانی نگار محترمہ ناصرہ شرما نے ویبینار میں بطور مہمان ذی وقار اور پروفیسر شمبھوں ناتھ تیواری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے متاثر کن انداز میں ملک کی آزادی اور اس میں اہم کردار نبھانے والے مجاہدین آزادی سے متعلق اپنے افکار و خیالات پیش کا اظہار کیے۔
پرنسپل ویمنس کالج پروفیسر نعیمہ خاتون نے مہمان مقررین کا استقبال کیا۔ انہوں نے نوجوان کو مجاہدین آزادی سے متعلق تحقیقی کاموں میں حصہ لینے کے لیے متحرک کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں بڑی تعداد میں ہر طرح کے مجاہدین نے قربانیاں پیش کی تھیں۔ قابل ستائش امریہ یہ ہے کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر انہیں اور ان کے کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ نئی نسل کی تربیت کے لیے ان کے کارناموں کو نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔'
محترمہ ناصرہ شرما نے کہا کہ' ثقافتی ہم آہنگی ہی ملک کی اصل شناخت ہے۔ انہوں نے ستیہ گرہ کے گمنام مجاہدین کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی میں ایسے بہت سے کردار بھی تھے جنہوں نے بیش بہا قربانیاں پیش کیں لیکن افسوس ان کی قربانیوں کو فراموش کر دیا گیا۔ ان آزادی کے متوالوں کا بھی حق بنتا ہے کہ ان پر تحقیقی کام کیے جائیں اور ان کے کارناموں کو نمایاں کیا جائے تاکہ نئی نسل ان کے کارناموں سے واقف ہو سکے۔'
پروفیسر شمبھو ناتھ تیواری نے بھارتی ثقافت کی تکثیریت کی طرف توجہ کراتے ہوئے کہا کہ اردو میں ہندو شعراء اور ہندی میں مسلم شعراء نے اپنی تخلیقات سے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندی اردو کے بہت سے ایسے شاعر ہوئے ہیں جنہوں نے جنگ آزادی کے دوران اپنی شاعری سے عوام کے اندر خوش و ولولہ پیدا کیا تھا۔'
ویمنس کالج میں ہندی سیکشن انچارج پروفیسر ریشمہ بیگم نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شگفتہ نیاز نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ڈاکٹر نازش نے اظہار تشکر کیا۔ طالبہ فرحانہ نے کالج کا ترانہ پیش کیا۔