اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو: جونیئر ڈاکٹرز کو دوبارہ فیل کرنے کی دھمکی، ڈاکٹرز کا احتجاج - پروفیسر ضیاء الرحمٰن

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل (جے این ایم سی) کے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے دو جونئر ڈاکٹرز کو دوبارہ ناکام کرنے کی دھمکی دی گئی۔

AMU: Junior doctors threatened to fail again, doctors protest
ڈاکٹرز کا احتجاج

By

Published : Nov 23, 2020, 8:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ایم ڈی فارما کولوجی کے دو جونئر ڈاکٹر کا الزام ہے کہ ان کو دوبارہ فیل کیا جائے گا۔مزید اس بابت انہیں بلا کر دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں۔

ڈاکٹرز کا احتجاج

اس تعلق سے جونئر ڈاکٹرز نے ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو شکایت کی، مزید ڈاکٹروں نے وائس چانسلر کو تحریر بھیج کر شکایت کی اورپھر میڈیکل کالج کے پرنسپل دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔

ڈاکٹرز کا احتجاج

آر ڈی اے کے سیکرٹری ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ دو ریسیڈنٹ ڈاکٹر کو پھر سے دھمکی دی گئی ہے اس بابت جونئر داکٹرز اپنی شکایات لے کر ہمارے پاس آئے تھے جس کے بعد ہم نے فورا وائس چانسلر کو خط لکھا اور مطالبہ کیا ہے کہ امتحان دوبارہ کرایا جائے اور انٹرنل ایگزامنر کو بدلا جائے تاکہ وہ پھر سے امتحان میں ناکام نہ کرسکیں۔‏

ڈاکٹرز کا احتجاج

آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک نے بتایاکہ' اچھی طرح کاپی لکھنے کے باوجود انہوں نے ہمارے ریسیڈنٹ کو باقاعدہ ناکام کیا جب ہم نے آر ٹی آئی کے ذریعے ان کی امتحان کی کاپی نکلوائی تو پتہ چلا کہ انہوں نے 100 میں سے 35 نمبر دیے ہیں۔ جبکہ ان کاپیوں کو پڑھ کر کم از کم 60 نمبر ملنے چاہئے۔ انہوں نےمزید کہاکہ' ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور مسلسل انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر حمزہ ملک نے بتایا کہ پروفیسر ضیاء الرحمٰن کا رویہ پہلے دن سے یہی رہا ہے، انہوں نے خود کہا ہے کہ ہم تم کو ناکام کریں گے اور تم جو چاہو کرو'۔ وہیں اس تعلق سے پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر میں ابھی کچھ نہیں کہ سکتا کیونکہ ابھی امتحان ہوا ہے 20 نومبر کو نتائج آنے ہیں، ہم نے نتائج سیل کر کے امتحان کنٹرولر دفتر کو روانہ کردیاہے۔

مزید پڑھیں:

پی ایف آئی پر پابندی کا مطالبہ

امتحان دینے والے جونئر ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ' دوسری مرتبہ جب میں اپنے والد کے ساتھ ان سے ملنے گیا تو انہوں نے اس بابت تصدیق بھی کی کہ' تم نے اچھا لکھا ہے'۔ ڈاکٹر احمد نے کہا کہ' ہمارا انتظامیہ سے بس یہی مطالبہ ہے کہ میں نے جو امتحان پہلے دیا ہے اس کی جانچ ہو، مجھے کیوں ناکام کیا گیا اور جب میں نے دوبارہ امتحان دیدیا ہے تو پھر مجھے ناکام نہ کیا جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details