علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبا و طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے استعفی کا مطالبہ کیا۔
اطلاع کے مطابق 15 دسمبر کی شب ہوئے تشدد کے خلاف انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبا وطالبات نے کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایک احتجاج کیا اور وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور، رجسٹرار عبدالحمید کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا۔
انجینئرنگ فیکلٹی کے طلباء نے 15 دسمبر کے تشدد کا یونیورسٹی وائس چانسلر اور رجسٹرار کو ذمہ دار ٹھھراتے ہوئے ان کے استعفی کی مانگ کی اور طلبا نے کہا کہ جب تک استعفی نہیں دیں گے جب تک ہم کلاسز اور امتحانات کابائیکاٹ کریں گے۔
انجینرنگ فیکلٹی کی طالبہ نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات جس طرح وائس چانسلر نے پولیس کو اجازت دے کر کیمپس میں داخل کرایا اوراس کے بعد پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا کافی تعداد میں طلبہ زخمی ہوئے، ہم لوگوں کو مارا گیا ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ان سب کے ذمہ دار وائس چانسلر ہیں۔