اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے لیے نیا سال ایک نئی امید - شعبہ ریاضی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے لیے نیا سال ایک خوبصورت تحفہ لے کر آیا ہے۔ ایک بار پھر بھارت میں اے ایم یو کے شعبہ ریاضی نے اول اور دنیا میں 175واں مقام حاصل کیا ہے۔

اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے لیے نیا سال ایک نئی امید
اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے لیے نیا سال ایک نئی امید

By

Published : Jan 1, 2021, 7:32 PM IST

شعبہ ریاضی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی شعبوں میں سے ایک ہے، جس میں موجودہ وقت میں 100 سے زیادہ طلبہ ریسرچ کر رہے ہیں۔ شعبہ ریاصی کی موجودہ لائبریری کافی اہم اور بڑی لائبریری بتائی جاتی ہے جس کا شمار ایشیا کی اہم ریاضی لائبریریوں میں ہوتا ہے۔

اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے لیے نیا سال ایک نئی امید

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رینکنگ کے مطابق اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کو بھارت کی تمام بڑی یونیورسٹیوں میں اول اور دنیا میں 175وا مقام حاصل ہوا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رینکنگ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھارت کی چوتھی بہترین یونیورسٹی قرار دیا تھا۔

اے ایم یو شعبہ ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاکر علی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ' گذشتہ پانچ برسوں سے ہمارا شعبہ بھارت میں اول مقام حاصل کرتا آرہا ہے، اس بار بھی بھارت میں اول اور دنیا میں 175ویں رینکنگ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' شعبہ ریاضی کے تمام اساتذہ اور طلبہ کی محنت سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ڈاکٹر شاکر علی نے مزید بتایا کہ' ہمارے شعبہ میں بی ایس سی، ایم ایس سی کے ساتھ ریسرچ بھی کرائی جاتی ہے۔ موجودہ وقت میں تقریبا 100 سے زائد طلبہ ریسرچ کر رہے ہیں۔ یہاں کے فارغین نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔

مزید پڑھیں:بی ایچ یو کے نو منتخب چیف پراکٹر سے خصوصی گفتگو

ڈاکٹر شاکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کے آنے والے وقت میں دنیا کی رینکنگ میں ہمارا شعبہ اور اچھا مقام حاصل کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details