اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت - میزبان ٹیم نے دہلی یونیورسٹی کی ٹیم کو 52 رنز سے ہرا کر خطاب اپنے نام

نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں اے ایم یو نے خطاب اپنے نام کیا۔

AMU  Cricket Team won North Zone inter University Tournament
راجیو شکلا کی اے ایم یو آمد پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انہیں ٹیبل بک "جہان سید" بھی پیش کی

By

Published : Dec 4, 2019, 11:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد نارتھ زون انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں میزبان اے ایم یو نے دہلی یونیورسٹی کی ٹیم کو 52 رنز سے ہرا کر خطاب اپنے نام کیا۔

اے ایم یو کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت

یونیورسٹی کے تاریخی ویلنگدن کرکٹ پویلین پر کھیلے گئے فائنل میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اے ایم یو نے 35 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 250 رنز بنائے جس میں حنان رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سولہ چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ 98 گیندوں میں 120 رن بنائے جبکہ حماد نے 88 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دہلی کی طرف سے یوراج نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کی ٹیم 32.2 اوورز میں 198 رنز بنائے۔ دھرو نے سب سے زیادہ 64 اور شیوم گپتا نے 44 رن بنائے۔

اے ایم یو کی طرف سے مجیب نے 7 اوورز میں 39 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے۔ اے ایم یو کے حنان رضوان کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے عمدہ بولر کا انعام اے ایم یو کے عادل علوی اور سب سے عمدہ بلے باز کا انعام حماد اور حنان کو مشتر کہ طور پر دیا گیا۔

اس کے علاوہ میچ آف دی ٹورنامنٹ کا انعام مشترکہ طور پر پرتھم اور امن کو دیا گیا۔

فاتح اور رنراپ ٹیم کو اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا، اے ایم یو پروفیسر طارق منصور اور پرو وائس چانسلر پروفیسر افتخار حسین نے ٹرافی پیش کی۔

تقسیم انعامات تقریب میں حاضرین کا استقبال گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایس امجد علی رضوی نے کیا۔

راجیو شکلا کی اے ایم یو آمد پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انہیں ٹیبل بک "جہان سید" بھی پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details