اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو نے ہاسٹلوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے کووڈ 19 کی وبا کے پھیلاؤ کے اندیشوں کے درمیان ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے معین الدین ہاسٹل اور یو جی سی- ایچ آر ڈی سینٹر ہاسٹل کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔

amu
اے ایم یو

By

Published : Jun 13, 2020, 6:03 PM IST

Updated : Jun 13, 2020, 11:51 PM IST

یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے لیا ہے۔ ایس این ہال کی انیکسی معین الدین ہاسٹل کو طلبہ و طالبات کے لیے اور یو جی سی۔ ایچ آر ڈی سینٹر کے ہاسٹل میں طلبہ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں تعدی کے شکار افراد کو علیحدہ کرکے رکھا جائے گا۔ پرووسٹ ایس این ہال اور ڈائریکٹر یو جی سی- ایچ آر ڈی سینٹر اپنے اپنے قرنطینہ مرکز کے انچارج ہوں گے۔

اے ایم یو

طالبات کے قرنطینہ مرکز کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں ڈاکٹر فرح اشر، ڈاکٹر سنا ماریہ، ڈاکٹر نشاط حیدر رضوی اور ڈاکٹر نشاط فاطمہ شامل ہیں۔ اس ٹیم کے انچارج ایم اے ایس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔

اسی طرح طلبہ کے قرنطینہ مرکز کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے ان میں ڈاکٹر نجم الہدیٰ خان، ڈاکٹر شاہد پروین، شاکر ایم حیدر اور ڈاکٹر طیبہ لیاقت شامل ہیں، یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر انجارج اس ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

Last Updated : Jun 13, 2020, 11:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details