علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے اعلان کے مطابق حنین نے سائنس اسٹریم میں 500 میں سے 498 نمبر حاصل کئے، جبکہ ثمر صابری نے آرٹس اور سائنس میں 500 میں سے 494 نمبر حاصل کئے۔
ریا گویل نے کامرس میں 500 میں سے 492 نمبر حاصل کئے۔
نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات ایم زبیری نے بتایا کہ کل 1718 لڑکے اور 1278 لڑکیاں امتحان میں شریک ہوئے جن میں 1690 لڑکے اور 1264 لڑکیاں امتحان میں کامیاب ہوئیں۔کل 2996 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں 2954 طلبہ نے امتحان پاس کیا۔