اردو

urdu

ETV Bharat / city

بدایوں: آل انڈیا پیام انسانیت فورم کا اجلاس - آل انڈیا پیام انسانیت فورم

ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے کارکن سے گفتگو

all india peyam e insaniyat forum meeting in kakrala
آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے کارکن سے گفتگو

By

Published : Mar 15, 2021, 5:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں تنظیم آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد قصبہ ککرالہ میں کیا گیا، جس میں تنظیم کے کام اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے کارکن سے گفتگو

اس تنظیم کے متعلق ایک کارکن محمد ارمغان ندوی نے بتایا کہ تنظیم کی شروعات مولانا ابوالحسن علی ندوی نے کی تھی اور اس کا رجسٹریشن حکومت کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت بھی کیا گیا ہے، تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ریاست کے دارالحکومت لکھنو میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ تنظیم ملک کے مختلف علاقوں میں انسانی مشکلات کو دور کرنے اور آپسی محبت و بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ عوامی مقامات پر بنا کسی مذہبی تفریق کے انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز قبل ہم نے ضلع کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج کچھ ٹی بی کے مریض بچوں کو گود لیا ہے اور ان کے علاج کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تنظیم کے کارکن کے مطابق لاک ڈاون کے وقت ہر مشکل ماحول میں ضلع و دیگر علاقوں کے مختلف حصوں میں دواؤں کی تقسیم، غریبوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور سردیوں میں کمبل و دیگر اشیاء کے تقسیم کے کام انجام دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details