اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو لائبریری کو آئی ایس او کی سند - iso 2015:9001 certificate

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری نے ایک نیا اور اہم سنگ میل طے کیا ہے، لائبریری کو آئی ایس او سرٹیفیکیٹ 9001: 2015 سے نوازا گیا ہے۔

اے ایم یو لائبریری کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ

By

Published : Oct 1, 2019, 12:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:45 PM IST

اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب نے کہا کہ مولانا آزاد لائبریری نے یہ اعزاز اپنی امتیازی خصوصیات کی بدولت حاصل کیا ہے۔ پروفیسر اختر حسیب نے کہا آئی ایس او سرٹیفیکیٹ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کا ثبوت ہے جسے مولانا آزاد لائبریری نے اپنایا ہے، جہاں اساتذہ،‌طلبہ اور اسکالز کی علمی و تحقیقی ضروریات کی تکمیل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے لیے یہ باعث افتخار ہے کہ اس کی مرکزی لائبریری اب بھارت کی اُن چنندہ یونیورسٹیز کی لائبریریز میں شامل ہوں گی ہے جنہیں آئی ایس او 9001: 2015 سرٹیفکیشن ملا ہے۔

اس موقع پر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفکٹ کا حصول دوسالہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نےکہا 2015‌ میں این اے اے سی کی ٹیم نے مولانا آزاد لائبریری کو سبھی بھارتی یونیورسٹیز کی لائبریریز میں ممتاز لائبریری قرار دیا تھا۔

اس موقع پر آفتاب عالم نے آئی ایس او 9001: 2015 کا سرٹیفکٹ پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب کو پیش کیا جب کہ ڈاکٹر ایم یوسف نے اظہار تشکر کیا۔ اسلم مہدی نے اجلاس کی نظامت کی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details