اردو

urdu

ETV Bharat / city

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی: 'کہانی پنجاب' کے نئے ایڈیشن کا اجراء - شعبہ جدید بھارتی زبانوں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، شعبہ جدید بھارتی زبانوں کے صدر پروفیسر کرانتی پال نے پنجابی زبان کی ادبی میگزین 'کہانی پنجاب' کے 101 ویں ایڈیشن کا اجراء اے ایم یو کے شعبہ رابطہ عامہ میں انجام دیا۔ اس میگزین میں ادب، تنقید اور جمالیاتی اثر کے نئے ابعاد کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی: 'کہانی پنجاب' کے نئے ایڈیشن کا اجراء
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی: 'کہانی پنجاب' کے نئے ایڈیشن کا اجراء

By

Published : Sep 9, 2021, 7:44 PM IST

کہانی پنجاب' میگزین کے 101 ویں ایڈیشن کی اجراء کے وقت اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر کرانتی پال نے کہاکہ "نئی نسل اپنے ادب سے گہری ذاتی وابستگی کا موقع چاہتی ہے۔ وہ ایسی کتابیں چاہتے ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات اور جذبات سے جڑنے کی خواہش کو پورا کریں"۔

شعبہ رابطہ عامہ کے دفتر میں پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر محمد سجاد، اجے بساریہ نے مشترکہ طور سے اس شمارے کا اجراء کیا، جس میں مختصر کہانیاں، مضامین اور مکالمے شامل ہیں۔پروفیسر کرانتی پال نے کہا کہ ہم عصر ادیبوں کے مختصر کہانیاں اور مضامین جو کووڈ وبا کے دور میں پیش آنے والے سانحات، اس سے جڑی مایوسی اور ساتھ ہی انسانی عزم و حوصلہ کی عکاسی کرتے ہیں اس میں شامل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہانیاں لاگ ڈاؤن کے دنوں کا بیانیہ ہیں، جس کے پس منظر میں تحریر شدہ ادب کو ایڈیشن میں شامل کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا کا یہ دوسرا اسال ہے اور بہت سے ادباء اور مصنفین اس پر کہانیاں اور افسانے تحریر کر رہے ہیں۔ پروفیسر کرانتی پال نے بتایا کہ 'کہانی پنجاب' کے اس ایڈیشن میں کئی ادبی اور علمی شخصیات کے دلچسپ سوانحی خاکے بھی شامل ہیں جن میں پنجاب کے پہلے مؤرخ اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ گنڈا سنگھ خاص طور سے قابل ذکر ہیں جنھوں نے اے ایم یو میں پروفیسر محمد حبیب کی نگرانی میں اپنا ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: نو ستمبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اہم اور تاریخی دن

پروفیسر شافع قدوائی، ممبر انچارج، شعبہ رابطہ عامہ نے کہا "پنجابی زبان کے نئے قارئین کے پسند کے عین مطابق تحریری کہانی پنجاب میں شامل کی گئی ہیں۔ اس ایڈیشن کی کہانیاں، مضامین، مقالے اور مکالمے روزمرہ کے واقعات اور صدی کے پہلے نصف میں پنجاب کے ابھرتے ہوئے چہرے، تقسیم کا درد، بدلتے ہوئے شہری منظر نامہ اور سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایڈیشن ڈاکٹر کرانتی پال کی تدوینی صلاحیت اور تنقیدی بصیرت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر جسوند کور اور ذیشان احمد اسسٹنٹ پی آر او نے بھی رسم اجرا تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details