اردو

urdu

ETV Bharat / city

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی صد سالہ تقریبات - وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

علی گڑھ مسلم پونیورسٹی کے سد سالہ تقریبات کے افتتاح کے لیے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مدعو کیا گیا ہے

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی صد سالہ تقریبات

By

Published : Sep 5, 2019, 6:09 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:38 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو مدعو کیا گیا ہے۔

صدسالہ تقریبات کےسلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں یونیورسٹی حکام کی ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں پروگرام کا تفصیلی خاکہ تیار کیا گیا۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی صد سالہ تقریبات

وائس چانسلر نے بتایا کہ 17 دسمبر دوہزار بیس کو صدسالہ تقریبات کا آغاز کرنے کے لئے صدر جمہوریہ ہند کو دعوت دی گئی ہے۔

میٹنگ میں وائس چانسلر نے صد سالہ تقریبات فنڈ میں اپنی تنخواہ سے 50 ہزار روپئے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے، اور یونیورسٹی اسٹاف اور ابنائے قدیم سے بھی صدسالہ تقریبات کے لیے عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔

یونیورسٹی نے اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) سے بیس کروڑ روپے امداد دینے کی درخواست کی ہے۔

یونیورسٹی کے باب سید کی طرز پر انوپ شہر روڈ (پرانی چنگی) پر ایک صدسالہ گیٹ کی تعمیر کے ساتھ ہی الومنائی گیسٹ ہاؤس اور مولانا آزاد لائبریری اور ویمنس کالج میں ریڈنگ ہال کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 1.40 کروڑ روپیے کی لاگت سے لڑکیوں کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز کے قیام کی خاطر یو جی سی کو تجویز ارسال کی جائے گی۔

کانفرنسز، سیمینار اور دیگر علمی سرگرمیوں کے لیے چالیس کروڑ کی لاگت سے ایک کنونشن سنٹر تعمیر کرنے کی بھی تجویز ہے۔

میٹنگ میں یونیورسٹی کے ایک اعزازی خازن پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن، پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب، رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) سبھی فیکلٹیوں کے ڈین اور کالجوں و مختلف سینٹرز کے سربراہ کے علاوہ فائنانس آفیسر، کنٹرولر اور ڈی ایس ڈبلیو بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی کے پی آر او عمر پیرزادہ نے بتایا، یکم دسمبر دوہزار بیس کو یونیورسٹی وجود میں آئی اور اس کا جشن 17 دسمبر 1920 میں منایا گیا۔ صد سالہ جشن کے لیے صدرجمہوریہ کو دعوت دی گئی ہے اور یو جی سی سے بیس کروڑ روپیے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details