اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: چار شعبہ جات میں نئے سربراہان نے ذمہ داری سنبھالی - نشاط فاطمہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سوشل سائنس فیکلٹی کے چار مختلف شعبہ جات میں نئے سربراہان نے شعبہ کے عہدے کا چارج سنبھالا۔

علی گڑھ: چار شعبہ جات میں نئے سربراہان نے ذمہ داری سنبھالی
علی گڑھ: چار شعبہ جات میں نئے سربراہان نے ذمہ داری سنبھالی

By

Published : Mar 17, 2021, 8:00 PM IST

ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ رابطہ عامہ کے مطابق سوشل سائنس فیکلٹی کے چار شعبوں میں نئے سربراہان نے ذمہ داری سنبھالی ہے جن کی مدت کار تین برس کی ہوگی۔

پروفیسر گلفشاں خان نے شعبہ تاریخ، پروفیسر پیتاباس پردھان نے شعبہ ترسیل عامہ، نشاط فاطمہ نے لائبریری اور انفارمیشن سائنس شعبہ اور پروفیسر احسان الحق نے اسلامی علوم شعبہ کی سربراہی سنبھالی ہے۔

شعبہ جات میں نئے سربراہان کی ذمہ داری سنبھالنے پر شعبہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے مبارکباد پیش کی اور طلبہ و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئے سربراہان کی سربراہی میں شعبہ کو بلندی پر لے جانے کی اور طلبہ کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم سے متعلق چیزیں دستیاب کرانے کی خواہش ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details