ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بارہویں جماعت کا رزلٹ اس بار 98.28 فیصد آیا ہے۔ جن میں کل 2 ہزار 448 طلبا و طالبات میں سے 2 ہزار 406 نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اے ایم یو بارہویں جماعت کے طالب علم سید قیام مہندی نے 500 میں سے 484 مارکس حاصل کر یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ہے، وہیں یونیورسٹی کی طالبہ مریم لطیف نے 483 مارکس حاصل کر کے دوسرا مقام اور کے ہرشت نے 482 مارکس حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا۔
بارہویں جماعت میں کل 2 ہزار 448 طلبا و طالبات میں سے 2 ہزار 406 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے، جس میں 2 ہزار 212 فرسٹ ڈویژن ، 192 سیکنڈ ڈویژن اور دو طلبا تھرڈ ڈویژن آئے ہیں۔
بارہویں جماعت کی اس بہترین کامیابی پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
یونیورسٹی کے ٹاپر سید قیام مہندی نے ای ٹی وی کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ابھی (JEE) کا امتحان ہونے والا ہے اس میں کامیابی حاصل کر کے (IIT) میں داخلہ لینا چاہتا ہوں اور ایک کامیاب سافٹ وئیر انجینئر بننا چاہتا ہوں۔