کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برس سے عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں عید گاہ میں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عید کے موقع پر عید گاہ میں رونق دیکھنے کو نہیں ملی لیکن اب علی گڑھ شہر کی عوام کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ 21 اگست کو عید الاضحی کی نماز صبح 7 اور تاریخی شاہی جمع مسجد میں 7:15 بجے اور بو علی شاہ مسجد میں 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ یہ اعلان شہر مفتی محمد خالد حمید نے کیا ہے۔
علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید کے اعلان سے عوام میں خوشی دیکھی جا رہی ہے اور عید گاہ کے اندر اور باہر عیدالضحی کی نماز کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
شہر مفتی نے عوام سے اپیل کرتے ہوا کہا کہ خاص عید الاضحی کی نماز کے وقت سبھی کو کورونا وبا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔ عید گاہ میں کوئی بھی بغیر ماسک کے نہیں پہنچے اور سماجی دوری پر عمل کرنا کو لازمی ہے۔ شہر مفتی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی کے حکم سے اس نے ہمیں دو برس میں یہ خوشی دی ہے کہ اس مرتبہ عیدالضحی کی نماز عید گاہ میں ادا کرینگے۔