اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aligarh Jama Masjid: اسمارٹ سٹی کے تحت علیگڑھ جامع مسجد کو بھی مزین کیا جائے گا

اسمارٹ سٹی کے تحت ضلع علیگڑھ میں واقع تاریخی جامع مسجد Aligarh Jama Masjid اور اس کے اطراف کے علاقوں کو تقریبا دس کروڑ روپے کی مدد سے خوبصورت بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Aligarh Jama Masjid will also be decorated under Smart City
اسمارٹ سٹی کے تحت علیگڑھ جامع مسجد کو بھی مزین کیا جائے گا

By

Published : Dec 22, 2021, 10:22 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع علیگڑھ کے تھانہ کوتوالی اوپر کوٹ میں واقع تقریبا تین سو سالہ قدیم جامع مسجد Aligarh Jama Masjid کو اسمارٹ سٹی کے تحت مختلف قسم کی لائٹس سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دراصل ضلع علیگڑھ میں اسمارٹ سٹی Smart City in Aligarh کے تحت کام جاری ہے، جس کے سبب تمام اہم اور بڑے شاہراہوں پر ٹریفک پر قابو پانے کے لیے ریڈ لائٹس لگائی جارہی ہیں، وہیں ضرورت کے حساب سے اہم راستوں کو کشادہ بھی کیا جا رہا ہے، چوراہوں اور پارکوں کو لائٹس اور چھوٹے چھوٹے پودوں سے مزین کیا جارہا ہے۔

وارڈ نمبر 54 کے کونسلر مشرف مہزر نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی Smart City کے تحت تقریبا دس کروڑ روپے کی مدد سے علیگڑھ کی تاریخی جامع مسجد اور اس کے اطراف کے علاقوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جامع مسجد پر رنگ برنگ کی خوبصورت لائٹس لگائی جائیں گی اور مسجد کے سامنے واقع پارک کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا اور یہ کام جلد ہی شروع ہو جائے گا، فی الحال جامع مسجد کے اطراف کے علاقوں کے لیے زمین کے اندر پینے کے لیے پانی کی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ جامع مسجد، جہاں 73 شہدا کی قبریں ہیں

گزشتہ روز علیگڑھ میونسپل کمشنر گورو دیال، وارڈ نمبر 54 کے کونسلر مشرف مہزر اور علاقے کے دیگر معزز لوگوں نے تاریخی جامع مسجد، اس کے اطراف کے علاقے کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ علیگڑھ کی شاہی جامع مسجد کی تعمیر کا آغاز مغل عہد میں محمد شاہ کے دور میں کول کے گورنر ثابت خان نے 1724 میں شروع کی تھی اور چار برس بعد 1728 میں اس مسجد کی تعمیر کو مکمل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details