اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 317 ہو گئی

علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، اور بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Jun 17, 2020, 1:43 PM IST

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ شب 14 افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے سے ضلع میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 317 ہو گئی ہے۔
علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھرعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، اور بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ شب تک تقریباً 19000 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 317 پہنچ گئی ہے، جس میں 21 اموات ہو چکی ہے اور ضلع میں اس وقت 128 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details