ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی انتظامیہ نے 15 جون سے 30 جون 2020 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
علی گڑھ: 15 سے 30 جون تک اے ایم یو میں گرمائی تعطیلات
عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 15سے30جون تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تقریبا تین ماہ سے بند ہے، یونیورسٹی میں درس و تدریس کا سلسلہ منقطع اور امتحانات، داخلہ وغیرہ نہیں ہو رہے ہیں۔ تقریبا یونیورسٹی کے سبھی طلباء و طالبات جو رہائشی ہالوں میں مقیم تھے اپنے اپنے گھر جا چکے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے 19(3) اے ایم یو ایکٹ 1920 کے تحت ایک نوٹس شائع کیا گیا ہے جس میں اے ایم یو اور اس کے مراکز (ملاپورم، مرشدآباد، کشن گنج) یونیورسٹی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو 15 جون سے 30 جون 2020 تک رہیں گی۔ ان تعطیلات میں ایم یو کی فیکلٹی آف میڈیسن اور یونانی میڈیسن مستثنی ہیں۔