اردو

urdu

ETV Bharat / city

AMU students Design Hybrid Electric Vehicle: ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ڈیزائن مقابلے میں اے ایم یو طلبہ کی بڑی کامیابی - اے ایم یو طلبہ الیکٹرک گاڑی کا ڈیزائن

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی Zakir Hussain College Of Engineering And Technologyاے ایم یو کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے طلبہ کی ڈیزائن کردہ الیکٹرک گاڑی AMU students Design Electric Vehicleنے پروجیکٹ پلان میں اول، ڈیزائن ویلیڈیشن پلان اور آئی پی جی کار میکر ڈائنامک ایویلویئشن میں چوتھا جبکہ انڈیورنس میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔

AMU students Design Hybrid Electric Vehicle: ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ڈیزائن مقابلے میں اے ایم یو طلبہ کی بڑی کامیابی
ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل مقابلے میں اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی

By

Published : Dec 25, 2021, 8:22 PM IST

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، Zakir Hussain College Of Engineering And Technologyعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) Aligharh Muslim Universityکی سوسائٹی آف آٹوموٹیو انجینئرنگ (ایس اے ای) کی ’’گرین واریئرس‘‘ کی ڈیزائن کردہ تین پہیوں والی ہائبریڈ الیکٹرک وہیکل Hybrid Electric Vehicle’’جیک ڈا‘‘ (JACKDAW) نے ’’قومی ایفی سائیکل 2021 ورچوئل مقابلہ‘‘ میں کل ہند سطح پر مجموعی طور سے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٹیم کے اراکین نے چھ ماہ تک اس پروجیکٹ پر کام کیا۔

ہونڈا، ماروتی سوزوکی سمیت آئی سی اے ٹی اس مقابلے کے اسپانسر تھے۔

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی Zakir Hussain College Of Engineering And Technologyکے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے طلبہ سید تیمور علی (کپتان)، اننت اگروال (نائب کپتان)، محمد سیف عثمانی (مینیجر)، ابھیشیک کمار (خازن)، ارقم ہاشم صدیقی، ہیسم جورشید، ہرش وارشنے، محمد سمیر اور محمد سہیل پر مشتمل ٹیم کی ڈیزائن کردہ الیکٹرک گاڑی نے پروجیکٹ پلان میں اول مقام، ڈیزائن ویلیڈیشن پلان اور آئی پی جی کار میکر ڈائنامک ایویلویئشن میں چوتھا مقام، انڈیورنس میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔

ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ڈیزائن مقابلے میں اے ایم یو طلبہ کی بڑی کامیابی

ٹیم کے اراکین نے کہا کہ ’’ہم نے ایئروڈائنمک الیکٹرک گاڑی Aerodynamic Electric Vehicleکا تصور پیش کیا جس میں کارگردگی اور سلامتی دونوں کا دھیان رکھا گیا تھا، اس میں ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، ایڈجسٹ کیے جا سکنے والے ہینڈلیمپ، انفو ٹینمنٹ سسٹم اور دیگر سیفٹی نظام کو شامل کیا گیا ہے۔‘‘

ٹیم اراکین نے مزید کہا کہ کالج جائے بغیر آن لائن طریقے سے چیزوں کو سیکھنا اور ان کا اطلاق کرنا آسان نہیں تھا مگر فیکلٹی ایڈوائزرس نفیس احمد اور ڈاکٹر سید محمد فہد انور کی رہنمائی اور شعبہ کے تعاون سے انکی مشکل آسان ہوگئی اور انسانی طاقت کے ساتھ ساتھ الیکٹرک نظام سے چلنے والی گاڑی کو ڈیزائن کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو: آن لائن پی ایچ ڈی وائیوا

ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر محمد مزمل (صدر، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ) نے کہا کہ ٹیم گرین ویریئرس کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی باعث تقلید بنے گی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں جس کا احساس دن بدن ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ پر توجہ دے رہی ہیں اور آنے والے وقت میں ان گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details