اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے 159 نئے معاملے - Aligarh

علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جولائی ماہ کے گذشتہ سات روز میں اب تک 159 نئے معاملے سامنے آچکے ہیں۔

Aligarh: 159 new cases of Corona in the last seven days
علی گڑھ: گزشتہ سات روز میں کورونا کے 159 نئے معاملے

By

Published : Jul 8, 2020, 12:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 651 تک جا پہنچی ہے۔ جس میں 24 اموات، 359 صحتیاب، 268 فعال کیسز شامل ہیں۔

گزشتہ شب آئی 17 مثبت رپورٹ میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ وہیں علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔

غور طلب ہے کہ بھارت اب کورونا وائرس کے معاملے میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر جا پہنچا ہے۔ جبکہ امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں ملکی سطح پر بھارت میں روزانہ تقریبا 25 ہزار کے قریب کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details