کورونا وائرس کی تیسری لہر کے نئے ویریئنٹ اومیکرون سے بچاؤ کیلئے اے ایم یو کے اجمل خان طبیہ کالج کے سینئر اساتذہ اور حکیموں کی ٹیم نے تحقیق کے بعد ایک خاص نسخہ تیار کیا ہے۔ جس سے اومیکرون کے مریضوں کو راحت ملے گی اور اس سے فیضیاب ہوں گے۔
خاص نسخہ تیار کرنے والے اور اجمل خان طبیہ کالج کے اعلیٰ عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ یہ مریضوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوگا۔ جو مریضوں کی جانچ کرنے کے بعد ان کو یہ نسخہ مفت دیا جائے گا۔
اجمل خان طبیہ کالج کے او پی ڈی میں آج 'فیور کلینک' 'Fever Clinic اور 'ویکسینیشن مرکز'کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ جس میں متاثرین کو علاج کے دوران یہ خاص نسخہ مفت دیا جائے گا۔
اجمل خان طبیہ کالج کے ڈین پروفیسر ایف ایس شیرانی نے کہا کہ 'آج جو 'فیور کلینک' شروع کیا گیا ہے اس کا مقصد کورونا وبا کی تیسری لہر میں جو کورونا کا نیا ویریئنٹ' اومیکرون' اس کا علاج بڑا آسان اور ممکن ہے اور وہ بھی یونانی طریقہ علاج سےکیا جائے گا۔
پروفیسر شیرانی نے مزید بتایا کہ 'فیور کلینک میں جو مریض آئے گا جس مریض کو نزلہ، کھانسی، زکام، بخار وغیرہ ہوگا اس کو علاج کے دوران یہ خاص نسخہ مفت دیا جائے گا۔