اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ میں کورونا کے 204 مثبت معاملات - بڑھتے کورونا کیسز

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 204 مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا کے 204 مثبت معاملات
علی گڑھ میں کورونا کے 204 مثبت معاملات

By

Published : Apr 22, 2021, 12:56 PM IST

دیگر ریاستوں اور شہروں کی طرح علی گڑھ میں بھی روزانہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 204 مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔ وہیں، 87 لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ضلع علی گڑھ میں تقریبا 986 فعال معاملات ہیں۔

بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے عوام سے دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا اچھے سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

علی گڑھ انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی پھل، سبزی اور دودھ کی دکانیں صبح 6 سے 11 اور شام 5 سے 8 بجے تک کھولی جا رہی ہیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے علیگڑھ انتظامیہ نے بیرون ممالک کے علاوہ مہاراشٹرا، پنجاب، دہلی، مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لیے کورونا کنٹرول روم نمبر 05712420100/ 101 جاری کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details