اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ایم یو کورٹ میں 12 نئے ممبران کی شمولیت - وائس چانسلر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 12مختلف شعبہ جات کے سربراہان اے ایم یو کورٹ کے ممبر مقرر کیے گئے۔

علی گڑھ مسلیم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلیم یونیورسٹی

By

Published : Jun 15, 2020, 4:12 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سینیارٹی کی بنیاد پر 12 نئے سربراہانِ شعبہ، اے ایم یو کورٹ میں بطور ممبر شامل کیے گئے۔

اے ایم یو کورٹ یونیورسٹی کی سپریم گورننگ باڈی ہے۔ کورٹ کی سالانہ میٹنگ اکتوبر کے مہینے میں ہوتی ہے۔ جس کی رپورٹ حکومت کو 30 نومبر تک پہنچائی جاتی ہے۔

اے ایم یو کے 12 نئے سربراہان سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ میں بطور ممبر شامل کیے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار تین برس یا صدر شعبہ کے عہدے پر ان کے فائز رہنے تک ہوگی۔

علی گڑھ مسلیم یونیورسٹی

ان میں پروفیسر امتیاز اشرف (چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، پروفیسر سید نعمان احمد (چیئرمین شعبہ اقتصادیات)، پروفیسر نیر آصف (چیئرمین شعبہ آرتھوپیڈک سرجری)، پروفیسر تمکین خان (چیئرپرسن شعبہ امراض خواتین وزچگی)، پروفیسر ملک محمد وامق امین (چیئرمین شعبہ علم امراض)، پروفیسر شگفتہ علیم (چیئرپرسن شعبہ امراض جلد وزہراویہ)، پروفیسر آسیہ سلطانہ (چیئرپرسن شعبہ علاج بالتربیر)، پروفیسر تنزیل احمد (چیئرمین شعبہ معالجات)، پروفیسر سید معید احمد (چیئرمین شعبہ استھیسیا لو جی)، پروفیسر سرتاج تبسم (چیئرمین شعبہ کیمسٹری)، پروفیسر اظہار علی خان (چیئرمین شعبہ شماریات و آپریشنس ریسرچ) اور نسیم احمد خان (چیئرمین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔

اے ایم یو کورٹ کا ایک خصوصی اجلاس ایگزیکٹو کونسل یا وائس چانسلر کے ذریعے بھی طلب کیا جا سکتا ہے یا اگر کوئی وائس چانسلر نہیں ہے تو، پرو وائس چانسلر کے ذریعے یا اگر کوئی پرو وائس چانسلر نہیں ہے تو، رجسٹرار کے ذریعہ۔ کورٹ کے ممبروں میں سے ایک تہائی کورٹ کے اجلاس کے لیے کورم تشکیل دے گی۔

یونیورسٹی کورٹ کی میٹنگ میں کورٹ ممبرز کو شامل ہوکر یونیورسٹی کے مسائل اور دیگر ضروری چیزوں پر غور و فکر کے ساتھ یونیورسٹی کی فلاح و بہبود، یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ لینے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

کل 191 میں سے یونیورسٹی کے چانسلر، پرو وائس چانسلر، وائس چانسلر، سبھی سابق وائس چانسلر، یونیورسٹی کے سبھی فیکلٹیز کے ڈین، اے ایم یو سینٹرز کے ڈائریکٹرز، ڈی ایس ڈبلیو، لائبریرین، 5 یونیورسٹی رہائشی ہال کے پرووسٹ، 20 یونیورسٹی شعبہ کے سربراہ سینیارٹی کے مطابق، کالج کے پرنسپل، تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ دیگر عہدیداران بھی ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details