اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ میں کورونا کے 106 نئے کیسز کی تصدیق - علی گڑھ کورونا اپڈیٹ

ضلع بھر میں اب تک دو ہزار 441 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ یہاں اب بھی ایک ہزار 116 فعال کیسز موجود ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا کے 106 نئے کیسز کی تصدیق
علی گڑھ میں کورونا کے 106 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Aug 26, 2020, 1:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا کے مزید 160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں کورونا کی مجموعی تعداد تین ہزار 588 تک پہنچ گئی ہے، اس وبا سے اب تک 31 اموات ہو چکی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک دو ہزار 441 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ یہاں اب بھی ایک ہزار 116 فعال کیسز موجود ہیں۔

قابل غور ہے کہ علی گڑھ میں گزشتہ سات دنوں سے یومیہ سو سے زائد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، گزشتہ سب یہ رپورٹ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے علاوہ سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے سامنے آئی ہیں۔

علی گڑھ میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کورونا متاثرین کی تعداد تین ہزار 588 تک جا پہنچی ہے اور تقریبا 70 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پڑنے پرہی گھر سے باہر نکلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details