اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: علی گڑھ میں 102 نئے معاملے درج - احتیاطی تدابیر

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: علی گڑھ میں 102 نئے معاملے درج
کورونا وائرس: علی گڑھ میں 102 نئے معاملے درج

By

Published : Aug 22, 2020, 1:07 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں مزید 102 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس سے متاثرین کی تعداد 3138 پہنچ گئی ہے۔ وہیں اب تک اس وبا سے 31 اموات ہو چکی ہیں۔

علی گڑھ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شب مزید 102 رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے مثبت آئی ہے۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز پر خصوصی رپورٹ

لوگوں نے احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہیں جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انلاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تعداد 3138 تک جا پہنچی جس میں 31 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سے زائد

ہندوستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک 30لاکھ کے قریب افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے جن میں 22لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details