اردو

urdu

ETV Bharat / city

علی گڑھ: تین تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن

ریاست اترپردیش ضلع علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے تھانہ ساسنی گیٹ، دہلی گیٹ اور تھانہ کوتوالی کے پورے علاقے میں آج رات 12 بجے سے سو فیصد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

تین تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن
تین تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن

By

Published : May 12, 2020, 10:38 PM IST

ضلع علی گڑھ کے تین تھانوں کے علاقوں میں کوئی بھی کسی طرح کا مرکزی اور ریاستی، نجی ادارہ, ہسپتال, بینک، میڈیکل اسٹور، گروسری وغیرہ بھی نہیں کھلے گی۔ آج رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے تک سو فیصد لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک خصوصی میٹنگ کرنے کے بعد یہ اعلان کیا۔

ڈی ایم نے بتایا تینوں تھانوں کے علاقوں میں کسی بھی طرح کے جانے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ضرورت کے سامان اور دوائیاں گھر کے دروازے پر مہیا کرائی جائیں گی۔ صبح سات بجے سے ایک بجے کے بیچ میں بھی کوئی کہیں بھی نہیں جا سکتا۔

علیگڑھ ایس ایس پی منیراج جی نے بتایا تینوں تھانوں کے علاقوں میں گھر سے باہر نکلنے والوں پر پولیس ایکشن لے گی۔ تین تھانوں کے علاقوں میں آج رات بارہ بجے سے سو فیصد لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی خبر سے علاقے کے لوگوں میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے آج ضلع میں کورونا وائرس سے دو موت ہونے کے بعد علیگڑھ انتظامیہ نے خصوصی میٹنگ کرنے کے بعد تینوں علاقوں میں سو فیصد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کیا اعلان۔ علی گڑھ میں اب تک کورونا وائرس سے پانچ اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details