اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواجہ کے دربار میں پہنچے دو معصوم قوال

اجمیر شریف کے عرس میں عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں خواجہ کے دربار میں اپنے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ملک بھر سے قوال پہنچ رہے ہیں۔ عرس کی شاہی محفل کا حصہ بننے کے لیے آگرہ سے 2 معصوم قوال بھی اجمیر درگاہ پہنچے ہیں۔

Two innocent qawwal reached the court of the eunuch
خواجہ کے دربار میں پہنچے دو معصوم قوال

By

Published : Feb 16, 2021, 12:40 PM IST

اجمیر شریف عرس میں صوفیانہ قوالی کی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں برصغیر سے صوفیانہ قوال اپنے اپنے انداز میں کلام پیش کرنے آتے ہیں۔ اس مرتبہ یوپی کے آگرہ سے بھی دو معصوم قوال اپنا کلام پیش کرنے کی خواہش لے کر اجمیر شریف آئے ہیں۔

ویڈیو

معصوم قوال شہزان تاج اور فیضان تاج نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں پہنچے ہیں جہاں وہ " تیرا احسان ہے خواجہ" کلام پیش کریں گے اور اپنی زندگی کی کامیابی کی دعا کریں گے۔

خواجہ کی چوکھٹ سے اپنے مقدر کو روشن کرنے پہنچے آگرہ کے قوالوں کے ساتھ ان کی پوری پارٹی اجمیر پہنچ چکی ہے۔ جن کا درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی دستاربندی نے استقبال کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details