اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجمیر میں آئی پی ایل پر سٹے بازی، دو شخص گرفتار - آئی پی ایل میچ پر ‏سٹا

اجمیر کے رام نگر رادھا ویہار کالونی علاقے میں آئی پی ایل میچ پر ‏سٹہ لگانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے کے علاوہ دو لیپ ٹاپ، نو موبائل اور ایک ایل ای ڈی بھی برآمد ہوا ہے۔

two arrested for betting on ipl in ajmer
اجمیر میں آئی پی ایل پر سٹے بازی، دو شخص گرفتار

By

Published : Apr 18, 2021, 10:24 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر کی گنج پولیس اسٹیشن نے ضلع پولیس کپتان جگدیش چندر شرما کی ہدایت پر اجمیر کے رام نگر رادھا ویہار کالونی علاقے میں ایک مکان میں چھاپہ مارنے کی کاروائی کی، جہاں پر آئی پی ایل میچ پر ‏سٹا لگانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

درگاہ کے سی ای او رگویر پرساد نے بتایا کی گنج پولیس اسٹیشن کی جانب سے مسلسل ‏سٹا لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، اسی کے تحت سنیچر کی رات پولیس نے رادھا ویہار علاقے کے ایک مکان پر دبیش دے کر دو سٹے لاگنے والوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے کے علاوہ دو لیپ ٹاپ، نو موبائل اور ایک ایل ای ڈی بھی برآمد کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت پیوش گوئل اور دنیش شرما کے طور ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پیوش گوئل اجمیر میں یوٹیوب نیوز چینل چلاتا ہے جس کی آڑ میں یہ سٹے کا کام انجام دیتا تھا، فی الحال پولیس دونوں ملزم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے جس سے ان کے نیٹ ورک کا خلاصہ کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details