راجستھان میں 61نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 5906تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اب تک 143لوگو کی موت ہوچکی ہے۔طبی محکمہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق راجدھانی جے پور میں دو، ڈونگر پور میں گیارہ، ادے پور میں تین، جھنجھنو میں آٹھ، کوٹہ میں چھ، ناگور میں 17، سیکر میں آٹھ، سروہی میں چار، جھالواڈ، باراں میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹیو معاملہ سامنے آیا ہے۔
راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھی - راجستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ
راجستھان میں 61نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 5906تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ کے مطابق ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 143لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔محکمہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 259، الور میں 36، بانسواڑا میں 72، باراں میں پانچ، باڑ میں پچاس، بھرت پور میں 129، بھیلواڑہ میں 82، چتوڑگڑ ھ میں 160، چورو میں 49، دوسا میں 39، دھولپور میں 28، ڈونگر پور میں 222، ہنومان گڑھ میں 14، جے پور میں 1642، جیسلمیر میں 59، جالور میں 97، جھالواڈ میں 51، جھنجھنو میں 68، جودھپور میں 1110، بی ایس ایف میں 48، کرولی میں 10 کوٹہ میں 337، ناگور میں 213، پالی میں 209، پرتاپ گڑھ میں سات، راجسمند میں 53، سوائی مادھوپور میں 17، سروہی میں 69، سیکر میں 60، ٹونک میں 154، ادے پور میں 420 متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اب تک دو لاکھ 54ہزار 533نمونے لئے گئے جن میں سے 5906 پازیٹیو، دو لاکھ 44ہزار 955نگیٹیو اور دو ہزار 386کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں فعال معاملات ایک ہزار 890، ریکور کیس تین ہزار 068، اور دو ہزار 666مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔