ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر شریف میں ماہ محرم الحرام کے پیش نظر عقیدت مندوں نے شہدائے کربلا کو یاد کر کے اللہ عزوجل سے راہ راست پر چلنے کی دعا مانگی۔
حسنی حسینی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے نظام گیٹ پر مہندی کی رسم ادا کی گئی، ایک طرف جہاں درگاہ شریف میں بڑے تعزیہ پر خوبصورت رنگین مہندی پیش کی گئی تو دوسری جانب نظام گیٹ سے عقیدت مندوں نے اندرکوٹ عطائی چوک امام بارگاہ میں ڈولے شریف پر بھی مہندی کی رسم ادا کی'۔