بالی وڈ فلم اداکار سلمان خان Salman Khan کی فلموں میں اپنی قلم سے سوپرہٹ نغمے لکھنے والے شبیر احمد اجمیر شریف درگاہ Ajmer Shareef Dargah پہنچے، جہاں انہوں نے خواجہ غریب نوازؒ کی بارگاہ میں عقیدت کے چادر پیش کی اور خصوصی دعا مانگی۔
سن 2004 سے بالی ووڈ میں نغمہ نگار کی حیثیت سے شبیر احمد نے سپر اسٹار فلم اداکار سلمان خان کی بدولت انٹری کی۔ اس کے بعد فلم گوڈ توسی گریٹ ہو، کال، پارٹنر، لکی، قسمت کنکشن، نو پرابلم، ویلکم، وانٹیڈ، آگ، تو بات پکی، دل کبڈی، کیا لو اسٹوری ہے، مشن استنبول، جوانی دیوانی، نہلے پہ دہلا، شادی کر کے پس گیا یار جیسی فلموں میں نغمے دیے ہیں۔
شبیر احمد Shabbir Ahmed کے زیادہ تر نغمے سپر ہٹ ہوئے ہیں۔ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان، کیک، جئے ہو، باڈی گارڈ، وانٹیڈ نے شبیر احمد کو فلمی دنیا میں مشہورو معروف کیا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں کامیابی کا شکر ادا کرنے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ اجمیر شریف آئے تھے۔ جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کی سلمان خان کی بدولت انہیں بالی ووڈ میں اعلی مقام حاصل ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
گلوکارہ رانو منڈل Ranu Mandal اور ہمیش ریشمیا کے ذریعہ پیش کیا گیا نغمہ " تیری میری کہانی"Teri Meri Kahani بھی شبیر احمد نے لکھا تھا جسے عوام نے بے حد پسند کیا تھا۔ ایسے ہی کئی ان کے نغمے آج تک عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
شبیر احمد کو خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں زیارت سید قطب الدین سخی Syed Qutbuddin Sakhi نے کروائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔