اردو

urdu

ETV Bharat / city

خواجہؒ کے آستانے پر چاندی کا دروازہ پیش کیا گیا - درگاہ کے خادم سید فیضان چشتی

اجمیر شریف درگاہ کے آستانہ شریف میں ایرانی فیروزہ اور چاندی سے تیار خوبصورت دروازہ پیش ہوا ہے۔ درگاہ شریف کے گدی نشین سید نورالکریم چشتی کے ذریعے یہ چاندی کا گیٹ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار شریف کے پائنتی جانب لگایا گیا ہے۔

Silver door gift on Moinuddin Chishti's dargah
خواجہ کے آستانے پر چاندی کے دروازے کی پیشی

By

Published : Feb 6, 2021, 1:06 PM IST

بہترین نقاشی اور آدھا کلو ایرانی فیروزہ سے جڑے اس چاندی کے دروازہ کو مکمل کرنے میں جے پور کے 6 کاریگروں کو ایک مہینے کا وقت لگا۔ درگاہ کے خادم سید فیضان چشتی کے مطابق دوبارہ پرانی 20 کلو چاندی اور نئے چاندی پتوں سے دروازہ درست کر نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو

راجستھانی آرٹ ورک کی طرز پر دروازہ پر پھول پتی، نقش و نگار بہترین مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دروازہ پر چاندی کی چمک، چاندنی روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ دربار میں حاضری کے لیے جب زائرین داخل ہوں گے تو اس دروازے سے ہی ہوکر قدم بوسی کریں گے۔

خواجہ کے آستانے پر چاندی کے دروازے کی پیشی

خاص بات یہ ہے کہ اس کے دائیں جانب خواجہ صاحب کے اول خلیفہ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کا اسم شریف اور بائیں جانب حضرت بابا فرید الدین گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کا نام مبارک لکھا ہوا ہے۔

خادم کے مطابق خواجہ صاحب کے عرس سے قبل اس دروازے کو پیش کیا جانا تھا تاکہ اس میں عقیدت مندوں کو حاضری کے درمیان کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details