اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجتماعی نکاح: عباسی تنظیم کا قابل ستائش اقدام - اجتماعی نکاح

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں شیخ عباسی تنظیم کی جانب سے تین نومبر کو اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا جائے گا۔

اجتماعی نکاح

By

Published : Oct 3, 2019, 8:32 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے شہر اجمیر میں شیخ عباسی تنظیم اجمیر کی جانب سے تین نومبر کو کایروشرام استھل میں101 جوڑوں کا نکاح ہوگا

عباسی تنظیم کا قابل ستائش اقدام

عباسی سماج کے صدر حاجی شکیل عباسی کے مطابق اب تک 40 سے زیادہ جوڑوں کا رجسٹریشن ہوچکا ہے اس کے علاوہ عباسی تنظیم کے دفتر میں دلہنوں کے رجسٹریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
عباسی سماج کی جانب سے یہ دوسری اجتماعی شادی کی تقریب عمل میں لائی جائے گی۔

تنظیم کے مطابق اجتماعی شادی کا مقصد مسلم طبقے میں فضول خرچی سے بچانا اور غریب خاندانوں کی مدد کر ان کی بیٹیوں کا اپنی تنظیم کے ذریعے نکاح کروانا اور ان کی خوشی میں شریک ہونا ہے

اس طرح کی اجتماعی شادی سے عام مسلم خوش ہیں اور لوگوں کا ماننا ہے کی مہنگائی کے اس دور میں اجتماعی شادی سے کم خرچ اور اپنی خوشیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی اکتالیس جوڑوں کا اجتماعی نکاح انجام دیا جا چکا ہے جس میں اجمیر درگاہ شریف خادموں کا تعاون بھی شامل تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details