ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے سیریل بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ، ڈاکٹر جلیس انصاری ایک طویل عرصے سے اجمیر سینٹر جیل میں قید ہے، جب اس نے اچانک سینٹرل جیل میں سینے میں درد کی شکایت کی تو اسے مقامی ڈسپنسری لے جایا گیا، جہاں سے ، اس کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر ، جے ایل این ہسپتال میں واقع محکمہ کارڈیولاجی میں منتقل کر دیا گیا۔
اجمیر: سیریل بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی جیل میں طبیعت خراب - etv bharat news
اجمیر سینٹرل جیل میں قید ملک میں ہوئے سیریل بم بلاسٹ کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر جلیس انصاری کی جمعرات کے روز اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ جیل انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی کے درمیان اسے جے ایل این ہسپتال بھیجا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
![اجمیر: سیریل بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی جیل میں طبیعت خراب Serial Blast Mastermind Dr. Jalees Ansari](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10331957-519-10331957-1611259027575.jpg)
سیریل بلاسٹ کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر جلیس انصاری
اسے مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ جیل ہسپتال بھیج دیا گیا۔ جہاں اس کا علاج ہوا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈاکٹر جلیس انصاری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز نے اسے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔