جیل انتظامیہ کی اطلاعات پر انصاری کو دل کی بیماری کے سبب جواہر لال نہرو ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ڈاکٹر جلیس انصاری ملک میں دہشت گردی کے الزام میں اجمیر سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ انصاری کو آج سینے میں درد اور سانس لینے کی دشواری کے سبب ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔
سیریل بلاسٹ کے مجرم جلیس انصاری کو پڑا دل کا دورہ - ملک میں دہشت گردی
ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے سینٹرل جیل میں طویل عرصے سے قید ملک میں سیریل بلاسٹ کے مجرم جلیس انصاری کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں محکمہ کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا ہے۔
سیریل بلاسٹ کے مجرم جلیس انصاری کو پڑا دل کا دورہ
فی الحال جلیس انصاری کو سخت پولیس سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے انصاری کے رشتہ داروں کو ان کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔